ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورومیں جعلسازی کے ذریعے ایک خاتون کے بینک اکاونٹ سے نکالے گئے1,03,223روپے

منگلورومیں جعلسازی کے ذریعے ایک خاتون کے بینک اکاونٹ سے نکالے گئے1,03,223روپے

Thu, 16 Nov 2017 19:17:18    S.O. News Service

منگلورو،16؍نومبر (ایس او نیوز) کچھ جعلسازوں نے پوجا شیٹھ نامی خاتون کے تین الگ الگ بینک کھاتوں سے دھوکہ دہی کے ذریعے جملہ 1,03,223 روپے کی رقم اڑالی ہے ۔

بتایا جاتا ہے کہ جعلسازی کے ذریعے بینک کھاتوں سے رقم اڑانے کی یہ کارروائی یکم جون اور18 ستمبر کے دوران انجام دی گئی ہے۔  پوجا شیٹھ کی طرف سے پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی شکایت کے مطابق اس کے کرناٹکا بینک لمیٹیڈ کے کھاتے سے 43,223روپے ای کام کمیونی کیشن کے نام پر ٹرانسفر کیے گئے ہیں ۔  جبکہ کینرا بینک کی فاونڈرس برانچ میں موجود کھاتے سے 7,500روپے پے ٹی ایم موپن اورموبی وِک گرُگاوں کے کھاتے میں منتقل کیے گئے ہیں۔ اسی طرح اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے اکاونٹ سے 52,500روپے پے ٹی ایم موبائل سولیو شن اورموبی وِک گرُگاوں کے نام پر ٹرانسفر کیے گئے ہیں۔


Share: